ایتھنز(آئی این پی )یونا ن کے سیاحتی جزیرے سینٹورینی میں چند گھنٹوں کے اندر 11 مرتبہ ہلکی شدت کے زلزلے آنے کے بعد حکام نے پیر کے روز سکول بند رکھنے کا حکم دیدیا ۔ زلزلوں کے ایک سلسلے سے علا قہ لرز اٹھا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹورینی اور قریبی جزائر ریکارڈ شدہ تاریخ میں آتش فشانی کا سب سے بڑا مقام ہیں۔