لوئرگلیات کے جنگل میں لگنے والی آگ کئی کلو میٹر تک پھیل گئی

 درختوں سمیت جنگلی حیات جل کرخاکستر ، گھاس چارہ بھی تباہ ، کئی گھروں کوجزوی نقصان پہنچا
ایبٹ آباد(آئی این پی ) لوئرگلیات دکھن سیداں کے جنگل میں رات گئے سے لگنے والی آگ کئی کلومیٹرتک پھیل گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق آگ سے بڑے پیمانے پرجنگل کے درختوں سمیت جنگلی حیات جل کرخاکسترہوگئے، مقامی رہائشیوں کا سردیوں کا ایندھن جانوروں کے گھاس چارہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آگ سے کئی گھروں کوجزوی نقصان پہنچا۔ لوئرگلیات جنگل میں آگ بجھانے کیلئے مقامی لوگوں نے کوششیں بھی کیں لیکن ناکام ہوئیں۔مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ دکھن سیداں میں لگنے والی آگ پنگھوڑہ سنگلی کے جنگل میں پھیل گئی۔ محکمہ جنگلات محکمہ وائلڈ لائف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ آگ مزید پھیل رہی ہے۔