شہری خوفزدہ،شہرمیں تعلیمی اداری اور دفاتر بندکردیے گئے، ہزاروں افراد محفوظ مقام پر منتقل
ایتھنز (آئی این پی )یونان کے جزیرے سینٹورینی میں چار دن کے اندر زلزلے کے دو سو سے زائد جھٹکے محسوس کیے گئے۔مسلسل جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس کا شکار ہیں،ہزاروں افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔ شہرمیں تعلیمی اداری اوردفاتر بند کردئیے گئے,،کئی شہریوں نے سمندری جہازوں میں پناہ لے لی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شہریوں کیانخلا کے لیے اضافی پروازیں بھی چلائی جارہی ہیں،سینٹورینی کا جزیرہ ہزاروں برس قبل آتش فشان پھٹنے سے وجود میں آیا تھا،آخری بار وہاں1950میں آتش فشان نے لاوا اگلا تھا۔