انڈونیشیا کے تلاد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلز لہ، خوف وہراس پھیل گیا

 گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ ، زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے:انڈونیشین زلزلہ پیما مرکز 
جکارتہ(آئی این پی )انڈونیشیا کے تلاد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ )نے بتایا کہ انڈونیشیا کے تلاڈ جزائر کے ساحل پر 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی گہرائی 77 کلو میٹر( 47.87میل)  تھی۔دوسری جانب انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.1 تھی جب کہ اس کی گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔انڈونیشین زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف پھیل گیا اور ان کا بتانا تھا کہ زلزلے کی شدت کو محسوس کیا گیا ہے۔تاہم کسی بھی نقصان کی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔