ماسکو(آئی این پی )روس اگلے سال بیلاروس میں اپنا نیا اور مہلک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل اورشینک تعینات کرنے جا رہا ہے، جس سے پورا یورپ روس کے نشانے پر آجائے گا۔یہ انکشاف روسی خبر رساں ا دارے تاس نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب امریکہ اور جرمنی روس کے خلاف پورے یورپ میں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تعینات کر رہے ہیں۔