لاہور(کرائم سیل)سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 58 مقدمات درج، 23 افراد گرفتار کرلئے گئے۔ لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے جس کے تسلسل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 58 مقدمات درج ہوئے جبکہ 23 افراد گرفتارہوئے، 387 افراد کو 07 لاکھ 54 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے جبکہ 26 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔