روس کے تمام علاقوں میں پٹرول کی شدید قلت‘بھارت سے تیل منگوانا شروع کردیا
کیف،ماسکو(آئی این پی )یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روس کے تازہ میزائل اور ڈرون حملوں میں میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔ دوسری جانب عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے تمام علاقوں میں پیٹرول کی شدید کمی محسوس کی جا رہی ہے، جس کے باعث پیٹرول پمپس پر لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔روس نے اپنے ملک میں پیٹرول کی شدید قلت کو دور کرنے کے لیے سمندری راستے کے ذریعے بھارت سے پیٹرول منگوانا شروع کر دیا ہے۔