ویب ڈیسک: وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نشانِ حیدر پانے والے گلگت بلتستان کے عظیم سپوت حوالدار لالک جان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ:
“حوالدار لالک جان نے بے مثال جرأت سے دفاعِ وطن کا ایسا روشن باب رقم کیا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔”محسن نقوی کا کہنا تھا کہ:لالک جان شہید کی داستانِ شجاعت قوم کے لیے فخر اور تاریخ کا ناقابلِ فراموش اثاثہ ہے۔وہ مادرِ وطن کے محافظ بن کر ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔انہوں نے دشمن کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور زخمی ہونے کے باوجود مورچہ نہیں چھوڑا۔وزیرِ داخلہ نے مزید کہا:“لالک جان شہید کی بے مثال دلیری نے ثابت کر دیا کہ قومیں اپنے شہیدوں کے جذبے سے جنگیں جیتتی ہیں۔”انہوں نے نشانِ حیدر پانے والے اس عظیم سپاہی کو پاکستان کی عسکری وقار، قومی خودمختاری اور استحکام کی علامت قرار دیا اور کہا کہ:“لالک جان شہید آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔”
پس منظر:
حوالدار لالک جان نے 1999ء کی کارگل جنگ میں انتہائی بہادری اور جانثاری کا مظاہرہ کیا۔ وہ دشمن کے سامنے آخری دم تک لڑتے رہے اور جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی قربانی پر انہیں ملک کے سب سے بڑے فوجی اعزاز "نشانِ حیدر" سے نوازا گیا۔