ڈھاکا(آئی این پی ) بنگلا دیش فضائیہ کے تربیتی طیارے کے ہائی سکول کیمپس پر گرنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 27ہوگئی۔سرکاری حکام کے مطابق سوموار کے روز پیش آنے والے ایف-7 تربیتی طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 25طلبہ اور طیارے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں 170 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں طلبہ کی بڑی تعداد شامل ہے، ان کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔