بشریٰ انصاری کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

بشریٰ انصاری کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے حالیہ کاسمیٹک پروسیجرز سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

بشریٰ انصاری پاکستان کی معروف اور ہمہ جہت فنکارہ ہیں، جنہوں نے اداکاری، میزبانی، کامیڈی، تحریر اور گلوکاری سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ان کے مشہور ڈراموں میں "آنگن ٹیڑھا"، "بلقیس کور"، "اُداری"، "بارات" سیریز، "پردیس" اور "تیرے بن" شامل ہیں۔ وہ ان دنوں جیو ٹی وی کے ڈرامے "شیدائی" میں اپنی اداکاری پر ناظرین سے خوب داد وصول کر رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک اسکن کلینک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خوبصورتی اور جلد کی دیکھ بھال کے لیے مختلف اینٹی ایجنگ پروسیجرز کروائے۔ ان میں ڈارک سرکلز، ڈبل چِن اور بالوں کی پتلاہٹ کے علاج شامل تھے۔معالج ڈاکٹر آمنہ کے مطابق بشریٰ انصاری پر اینڈولفٹ (Endolift) کے ذریعے گردن کی جلد کو بہتر بنانے اور ڈبل چِن کم کرنے کا علاج کیا گیا، جبکہ اسکلپٹرا (PLLA) ٹریٹمنٹ بھی کیا گیا، جس کے نتائج بتدریج ظاہر ہوتے ہیں اور تقریباً چھ ماہ میں نمایاں بہتری آتی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق یہ جدید طریقہ کار قدرتی انداز میں چہرے کو لفٹ فراہم کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے آنکھوں کے اطراف جھریوں اور گردن کی لائنز کے لیے بوٹوکس بھی کروایا، جبکہ بالوں کی پتلاہٹ کے علاج کے لیے آر ایف مائیکرو نیڈلنگ کا استعمال کیا گیا۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض صارفین نے بشریٰ انصاری کے اعتماد اور شخصیت کی تعریف کی، جبکہ دیگر نے کاسمیٹک پروسیجرز کے حوالے سے تنقیدی تبصرے بھی کیے۔