پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیمیں شامل کی جائیں گی، اور ان ٹیموں کی نیلامی کل کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی۔
پی سی بی کی جانب سے نئے فرنچائزز کے لیے شہر نامزد کیے گئے ہیں، جن میں شامل ہیں: فیصل آباد، حیدر آباد، سیالکوٹ، مظفر آباد، گلگت بلتستان اور راولپنڈی۔نیلامی میں 6 ٹیموں میں سے بڈرز دو ٹیموں کا انتخاب کریں گے، اور پی سی بی نے اب تک 10 بڈرز کی تفصیلات جاری کی ہیں۔اس اقدام کے ساتھ پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کے شامل ہونے سے لیگ مزید مضبوط اور دلچسپ ہو جائے گی۔