پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے لیے ٹیکنیکل ایویلیوایشن مکمل کرلی ہے۔
پی سی بی کو دنیا بھر سے 12 بولیاں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 10 پارٹیاں تکنیکی معیار پر پوری اتریں اور نیلامی کے مرحلے میں شامل ہونے کے لیے اہل قرار پائیں۔ دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری 2026 کو جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں ہوگی۔اہل پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے کسی بھی شہر کے لیے ٹیم نام منتخب کرسکیں گی۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے اہل بولی دہندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے اور پی ایس ایل کی توسیع لیگ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ مزید تفصیلات نیلامی کے قریب جاری کی جائیں گی۔