پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی، میچز مختلف شہروں میں ہونے کا امکان

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی، میچز مختلف شہروں میں ہونے کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے ایک اہم پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ لیگ میں دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

 بڈ کرنے والی پارٹیز کو شہروں کے نام کا پول فراہم کیا جائے گا، جن میں سے انہیں منتخب کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ، نئی ٹیموں کے شہر میں بھی میچز کروانے کا منصوبہ ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقے لیگ سے مستفید ہو سکیں۔سلمان نصیر نے یہ بھی بتایا کہ دسویں ایڈیشن کے بعد لیگ کی ویلیوایشن دوبارہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی رپورٹ اس ہفتے سامنے آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیارہویں ایڈیشن کے میچز پشاور میں بھی کروانے کا ارادہ ہے، تاکہ مختلف شہروں میں کرکٹ کا لطف دوبالا ہو۔

اس کے علاوہ، کراچی میں میچز کے دوران تماشائیوں کو لانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے اور اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور سہولیات کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ سلمان نصیر نے بتایا کہ پی ایس ایل اب ایک علیحدہ کمپنی کے تحت چل رہی ہے، جس کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے وسیع تر وسائل اور تجربہ لیگ کے لیے مزید سود مند ثابت ہوں گے۔