پی ایس ایل: ملتان سلطانز کی فرنچائز نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کی فرنچائز نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

 پی سی بی کے مطابق نیلامی 9 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگی۔فرنچائز کی ملکیت کے حقوق کے لیے کل 5 بڈرز مقابلہ کریں گے، جنہیں پی سی بی کی بڈ کمیٹی نے منتخب کیا ہے۔ مقررہ وقت کے اندر پی سی بی کو کل 6 پروپوزلز موصول ہوئے تھے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا۔