پی ایس ایل 11: غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع، نیلامی 11 فروری کو ہوگی

پی ایس ایل 11: غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع، نیلامی 11 فروری کو ہوگی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق رجسٹریشن آئندہ ماہ 3 تاریخ تک جاری رہے گی۔گیارہواں سیزن 26 مارچ سے شروع ہوگا، جس میں دو نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ بھی حصہ لیں گی۔پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بجائے نیلامی ہوگی، جو 11 فروری کو منعقد کی جائے گی۔ نیلامی کے لیے کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت (Base Price) کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔