ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم بلال رنگے ہاتھوں گرفتار

 ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے:شہربانو نقوی
 لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس نے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا چوکی صوئے اصل پولیس نے دورانِ پٹرولنگ صوئے اصل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم بلال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم سرِعام ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ناجائز پستول اور گولیاں برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر چوکی انچارج اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔