لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لاِئنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں ناجائز اسلحہ، ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم علی کوگرفتارکرلیا ایس ایچ او لٹن روڈ کے مطابق لٹن روڈ پٹرولنگ ٹیم نے فائرنگ کی آواز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاملزم محمد علی کو اسلامیہ پارک سے ہواء فائرنگ کرتے ہوئے اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیاملزم کے قبضہ سے 9mm، پستول میگزین و گولیاں برآمد کی گئی ایس پی سول لائنزچوہدری اثر علی کے مطابق ملزم کیخلاف ہواء فا ئرنگ اور ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاہوائی فائرنگ ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرونس پالیسی پر عمل۔پیرا ہیں۔