منشیات فراہمی، خاتون سمیت 3 ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ لٹن روڈ پولیس نے منشیات کی سپلائی دینے والے 2 ملزموں علی اور ذیشان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ دوران تفتیش ملزموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروشی کا اعتراف کیا۔علاوہ ازیں داتا دربار پولیس نے داتا دربار اور بھاٹی کے گردونواح میں پیدل چل پھر کے منشیات فروشی میں ملوث نازیہ عرف لنگڑی کو گرفتار کر کے 1420 گرام چرس برآمدکر لی۔