اقدام قتل کے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر 4 افراد کو دستی پستول سے فائر مار کر زخمی کر دیاڈولفن ٹیم کو دیکھتے ہی ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی،البتہ ملزم کی ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی، ڈولفن ٹیم نے بہتر حکمت عملی کے تحت ملزم کو عزیز کالونی سے گرفتار کر لیاملزم کے قبضہ سے پستول، گولیاں و میگزین برآمد ہوازخمی ہونے والوں میں رضوان، عباس، علی، عمران شامل ہیں رضوان پیٹ، عباس ٹانگ و بازو، عمران ٹانگ اور علی ٹانگوں پر فائر لگنے سے زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی پولیس کے زیر نگرانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جبکہ گرفتار ملزم مالک شاہ قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ کے حوالے کردیا گیا۔