جنوبی چھاونی اور شفیق آباد سے گاڑیاں ، کئی مقامات سے موٹر سائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈاکے چوریاں ، شہری بے بس ، پولیس تماشائی بن گئے شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق لاری اڈا میں شہباز سے 1لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون,مانگامنڈی میں ظہیر سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,گرین ٹاون میں جبار سے1 لاکھ10 ہزار روپے اور موبائل فون, ستوکتلہ میں رشید سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون,ڈیفنس میں طاہر سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.جنوبی چھاونی اور شفیق آباد سے گاڑیاں جبکہ باغبانپورہ سندر اور شادباغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔