پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق نادہندگان کی جائیدادوں پر قبضہ اور سربمہری کی کارروائیاں جلد شروع کی جائیں گی۔ڈی جی ایکسائز نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران صوبے بھر میں 50 فیصد پراپرٹی مالکان ٹیکس ادا کر چکے ہیں جبکہ باقی 50 فیصد نادہندگان کو حتمی نوٹسز جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور سے پراپرٹی ٹیکس کے 30 ارب روپے کے ہدف میں سے 8 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں، جبکہ پورے صوبے سے 18 ارب روپے جمع کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پہلی بار چار ماہ کے لیے 5 فیصد رعایت دی گئی تھی، تاہم رعایت کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈی جی ایکسائز کے مطابق نادہندگان کے خلاف سربمہری، جائیداد قرقی کے ساتھ ساتھ ہر ماہ 10 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔