پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جس میں بڑی تعداد میں ڈیفالٹر پراپرٹیز کو سربمہر کیا جا رہا ہے۔
ڈی جی ایکسائز کے حکم پر، پہلے دو دنوں میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 5,300 پراپرٹیز کو سربمہر کیا گیا۔ایکسائز حکام کے مطابق لاہور میں یہ پراپرٹیز مالکان کے ذمہ 7 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس واجب الادا ہیں، جبکہ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 16 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس نادہندگان کے ذمے ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ لاہور میں 1 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کرنے والی 300 پراپرٹیز کو ڈی سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ پنجاب بھر میں 2.5 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کرنے والی 1,600 پراپرٹیز بھی ڈی سیل کی گئی ہیں۔ایکسائز حکام نے ای ٹی اوز (ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز) کو روزانہ کم از کم 150 پراپرٹیز کو سربمہر کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے تاکہ ٹیکس وصولی کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ٹیکس کی وصولی میں بہتری لانے اور نادہندگان کو مالی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔