لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ

لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ

لاہور ٹریفک پولیس نے اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جاری کیے جانے والے ای چالان کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ فیصلہ سیف سٹی اتھارٹی، محکمہ ایکسائز اور ٹریفک پولیس کے ڈیٹا کو آپس میں مربوط (integrate) کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

ڈیٹا انٹیگریشن کے بعد مکمل معلومات فوری دستیاب
نئے سسٹم کے تحت، ٹریفک پولیس کو گاڑی کے مالک کی تمام تفصیلات محض نمبر پلیٹ کے ذریعے ہی دستیاب ہو سکیں گی۔ پہلے مرحلے میں چیسز نمبر یا رجسٹریشن بک کی ضرورت پیش آتی تھی، تاہم اب اس ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے۔

نئی ایپ متعارف – ٹریفک وارڈنز کے اختیارات میں اضافہ
چیف ٹریفک آفیسر (CTO) اطہر وحید کے مطابق، ٹریفک وارڈنز کو ایک نئی موبائل ایپلی کیشن فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے وہ:ای چالان جاری کر سکیں گے،گاڑی کی نمبر پلیٹ سکین کر کے مالک کی تمام معلومات حاصل کر سکیں گے،اور اگر ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا گیا ہو تو موقع پر ہی کارروائی کی جا سکے گی۔
نئے ایس او پیز جاری – مرحلہ وار کریک ڈاؤن کا آغاز
CTO لاہور نے تمام وارڈنز کو نئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ:ابتدائی مرحلے میں صرف کار مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو فی الحال اس مہم سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
عوام کے لیے اہم ہدایات
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس فوری طور پر ادا کریں،بصورت دیگر انہیں ٹریفک چالان کے ساتھ ساتھ اضافی جرمانوں یا گاڑی بند ہونے جیسی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔