روس کا کینیڈا کے 28 نیو نازی حامیوں پر پابندی کا اعلان

ماسکو(آئی این پی )روس نے نیو نازی نظریات کی حمایت کرنے والے کینیڈا کے 28 شہریوں کے ملک میں داخلے پر غیر معینہ مدت کیلئے  پابندی عائد کر دی  ۔روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ اقدام کینیڈا کی جانب سے روسی شہریوں پر عائد کی گئی غیر قانونی اور روس مخالف سفری پابندیوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جن 28 کینیڈین شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے، وہ پرو بانڈیرا تنظیموں سے وابستہ ہیں اور ایسے اقدامات میں ملوث رہے ہیں جن کا مقصد اس مجرمانہ نیو نازی نظریے کو فروغ دینا ہے جسے اس وقت کیف حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے