ٹرمپ کی حلف برداری میں ایلون مسک کی نازی سلامی پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

  واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ارب پتی ایلون مسک نے پیر کے روز اس وقت تنازع کھڑا کر دیا، جب انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں نازی سلیوٹ سے ملتا جلتا اشارہ کیا۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق مسک کا یہ اشارہ نازی سلامی سے ملتا جلتا تھا، جسے سیگ ہیل سلام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جسے نازی جرمنی میں سلام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔اسے 1926میں نازی پارٹی نے باضابطہ طور پر اپنایا تھا اور ایڈولف ہٹلر کی فرمانبرداری کی علامت تھی، جدید جرمنی، آسٹریا اور سلوواکیا میں یہ اقدام غیر قانونی ہے اور زیادہ تر مغربی ممالک میں اسے یہودی مخالف کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔