نازی جرمنی کو ہرانے کی خوشی میں ماسکو میں جشن

 ماسکو(آئی این پی )دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کے 80 سال مکمل ہونے پر ماسکو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں رات گئے ماسکو میں روسی فوج نے ریہرسل کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریڈ سکوائر پر ہونے والی ریہرسل میں چینی پیپلز لبریشن آرمی گارڈ آف آنر نے بھی شرکت کی، جس میں تاریخی ٹی 34 ٹینکوں، توپ خانوں اور ایس اے یو نے ریہرسل میں حصہ لیا۔ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ 80ویں سالگرہ 9 مئی کو منائی جائے گی۔