جنگ عظیم دوم میں اتحادی افواج کے افسروں اورسپاہیوں کی قربانیں ناقابل فراموش ہیں،آندرے وکٹروچ
کراچی(آئی این پی ) روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹروچ فیڈرو نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اب بھی نازی تحریکوں کو بے رحمی سے کچلا جائے گا تاکہ مشترکہ مستقبل محفوظ رہے۔تفصیل کے مطابق جنگ عظیم دوم میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے روسی اور پاکستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب میں روسی قونصل جنرل نے کہا کہ جنگ عظیم دوم میں اتحادی افواج کے افسروں اورسپاہیوں کی قربانیں ناقابل فراموش ہیں، ان میں سے کئی کراچی کے فوجی قبرستان میں مدفون ہیں۔آندرے وکٹروچ فیڈرو نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے جنگ عظیم دوم کے محاذوں پر نازیوں کیخلاف دلیرانہ انداز سے جنگ لڑی اور اس عظیم فتح میں پاکستانی فوجیوں کا کردار ہمیشہ یاد رہے گا۔