لندن(آئی این پی ) آزاد ریاست کشمیر کے موضوع پر مباحثے کے انعقاد پر بھارتی طلبا نے آکسفورڈ یونین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مباحثے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین ہندوتوا کے حامی اور پرچاری تھے اور مودی حکومت کے فروغ دیے جانے والے بیانیے سے متاثر تھے۔کشمیر کے مسئلے پر آکسفورڈ یونین کے مباحثے نے بھارت کے بے بنیاد دعوئوں کو چیلنج کیا اور بین الاقوامی برادری کی کشمیر کے تنازعے کے حوالے سے بڑھتی ہوئی آگاہی اور دلچسپی کو اجاگر کیا۔