امتحانی ہال میں داخل ہونے سے قبل طلبا کی شناخت ڈیجیٹل بائیو میٹرک کے ذریعے کی جائے گی، ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم شامل ہیں
لاہور(آئی این پی )پنجاب میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات دینے والے امیدواروں کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔2026 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل، جعلسازی اور بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کیلئے طلبہ کی ڈیجیٹل بائیومیٹرک تصدیق متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اس اجلاس میں پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے سینئر افسران شریک تھے۔امتحانی ہال میں داخل ہونے سے قبل طلبا کی شناخت ڈیجیٹل بائیو میٹرک کے ذریعے کی جائے گی، پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں بھی اصلاحات کی منظوری دی گئی جن میں معیاری گریڈنگ سسٹم، لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم شامل ہیں۔