10سال سے کم عمر بچیوں سے جنسی زیادتی کے 1360 مقدمات درج

10سال سے کم عمر بچیوں سے جنسی زیادتی کے 1360 مقدمات درج

پنجاب میں کمسن بچوں کے جنسی استحصال کا سلسلہ نہ رک سکا، 10سال سے کم عمر بچوں سے بدفعلی کے 2710 واقعات، 10سال سے کم عمر بچیوں سے جنسی زیادتی کے 1360 مقدمات درج ہوئے۔

 پولیس ریکارڈ کے مطابق بچوں کا جنسی استحصال کرنے میں3000 ملزمان ملوث پائے گئے ، بچوں سے بدفعلی کے 2524 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،کمسن بچیوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں 1692 ملزمان ملوث پائے گئے۔مقدمات میں مطلوب 1354 ملزمان کو گرفتار کیا جاسکا ، بچوں سے بدفعلی کے 150 مقدمات جھوٹے ثابت ہونے پر خارج کردیئےگئے۔بچیوں سے زیادتی کے 237 مقدمات خارج کیے گئے ،کم عمر بچوں و بچیوں کیساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی شرح 90 فیصد رہی۔