بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم کا عبرتناک انجام

بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم کا عبرتناک انجام

راولپنڈی کے تھانہ امرال کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ایک خطرناک ملزم ہلاک ہوگیا، جو بچوں اور بچیوں سے زیادتی اور اغوا کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت محمد عباس کے طور پر ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم پر راولپنڈی اور لاہور میں بچوں کے اغوا اور زیادتی کے درجنوں مقدمات درج تھے اور اس سے متعلق کئی غیر رپورٹ شدہ واقعات کی بھی اطلاعات تھیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ اس دوران محمد اویس سب انسپکٹر پر بھی گولی چلائی گئی، تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔ جوابی فائرنگ میں زخمی ہونے والے ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس مقابلے کے بعد سینئر افسران موقع پر پہنچے اور فرار ہونے والے دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔یہ واقعہ بچوں کے تحفظ اور خطرناک مجرموں کی شناخت میں پولیس کی تیز اور بروقت کارروائی کی عکاسی کرتا ہے۔