لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ریونیو کاغذات اور ان کا عدالتی تجزیہ کے موضوع پر جاری تربیتی کورسزکے سلسلہ میں ایک اور 6 روزہ کورس کا آغاز کردیاگیا۔افتتاحی سیشن میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جسٹس(ر) سردار احمد نعیم نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر اکیڈمی کے ایڈوائزر و ڈائریکٹر ایڈمن حفیظ اللہ خان ، ڈائریکٹر پروگرامز منصور احمد خان، ڈائریکٹر ریسرچ بشریٰ زمان بھی موجود تھیں۔