کوثر ، بسمہ اور اقراء نے نگہت بی بی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اینٹ مار دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئی
نگہت کی بیٹی کے مبینہ طور پر کوثر کے شوہر کیساتھ ناجائز تعلقات تھے ،منع کرنے پرخواتین کے مابین جھگڑا ہو گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) مناواں میں ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر ہمسائیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں محلہ دار خواتین میں جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر کوثر ، بسمہ اور اقراء نے نگہت بی بی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اینٹ مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمہ کوثر اور اقراء کو حراست میں لے کر مقتولہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کوثر ، اقراء اور بسمہ کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر کے دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بسمہ کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ نگہت کی بیٹی کے مبینہ طور پر کوثر کے شوہر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اس بات کو لے کر کوثر بی بی اور نگہت کے درمیان جھگڑا ہو ا۔