پشاور کی ٹک ٹاکر بسمہ بی بی کو شوہر کے قتل میں عمر قید اور جرمانہ

پشاور کی ٹک ٹاکر بسمہ بی بی کو شوہر کے قتل میں عمر قید اور جرمانہ

پشاور کی معروف ٹک ٹاکر بسمہ بی بی کو اپنے شوہر سمیع اللہ کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

 مردان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے اس سزا کا حکم دیا۔ملزمہ بسمہ بی بی نے شادی کے صرف 19 دن بعد شوہر سمیع اللہ کو نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ فیصلے کے بعد بسمہ بی بی عدالت کے باہر رو پڑی۔ مقتول کے بھائی حبیب الرحمٰن نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے انصاف اور سچ کی فتح قرار دیا۔