میکسیکو: ٹک ٹاکر ایسمیرالڈا فیرر گاریبے، شوہر اور دو بچے قتل

میکسیکو: ٹک ٹاکر ایسمیرالڈا فیرر گاریبے، شوہر اور دو بچے قتل

ویب ڈیسک: میکسیکو میں خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں مشہور ٹک ٹاک انفلوئنسر ایسمیرالڈا فیرر گاریبے، ان کے شوہر اور دو کم سن بچوں کو قتل کر دیا گیا۔

 پولیس نے بتایا کہ پلاسٹک میں لپٹی چاروں افراد کی لاشیں گواڈالاہارا کے علاقے سان آندریس میں ایک گاڑی سے برآمد ہوئیں۔

متاثرہ خاندان کی شناخت
پراسیکیوٹر الفونسو گٹیریس سنتیّان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرنے والوں میں 32 سالہ ایسمیرالڈا، ان کے 36 سالہ شوہر روبرتو کارلوس گل لیسیا، 13 سالہ بیٹا گیل سانتیاگو اور 7 سالہ بیٹی ریجینا شامل ہیں۔

تحقیقات اور پراسرار اغوا
ابتدائی طور پر پولیس نے قریبی مکینک شاپ کے تین ملازمین کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا، تاہم ثبوت نہ ملنے پر انہیں رہا کر دیا گیا۔ حیران کن طور پر رہائی کے کچھ ہی دیر بعد ان افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

شواہد اور ممکنہ محرکات
مزید تفتیش کے دوران قریبی آٹو ریپئر شاپ سے خون کے دھبے، گولیوں کے خول اور دیگر شواہد برآمد ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ خاندان کو وہیں قتل کر کے لاشیں گاڑی میں منتقل کی گئیں۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق اصل ہدف ایسمیرالڈا کا شوہر تصور کیا جا رہا ہے، تاہم ایسمیرالڈا بھی اپنی پرتعیش طرزِ زندگی کے باعث سوشل میڈیا پر نمایاں تھیں، جس کے باعث ان پر بھی توجہ مرکوز رہی۔