کراچی میں اسپیشل جج بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے میں پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور کی استثنی کی درخواست منظور کرلی۔
مقدمے کی سماعت کے دوران، اومنی گروپ کے ملزمان انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، تاہم فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ فریال تالپور کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی طبعیت ناساز ہے، اس لیے انہیں حاضری سے استثنی دیا جائے۔عدالت نے فریال تالپور کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کو ملتوی کر دیا۔