فریال تالپور کا مرحومین آغا سراج درانی اور آفتاب شعبان میرانی کے خاندانوں سے تعزیت

فریال تالپور کا مرحومین آغا سراج درانی اور آفتاب شعبان میرانی کے خاندانوں سے تعزیت

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے مرحومین آغا سراج درانی اور آفتاب شعبان میرانی کے خاندانوں سے تعزیت کے لیے ان کے گھروں کا دورہ کیا۔

انہوں نے آغا سراج درانی کے صاحبزادے آغا شہباز درانی اور دیگر لواحقین سے ملاقات کی اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فریال تالپور نے کہا کہ آغا سراج درانی مرحوم کی پارٹی کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔اسی طرح، انہوں نے سابق وزیراعلیٰ آفتاب شعبان میرانی کے گھر بھی جا کر ان کے صاحبزادے سلمان شہباز میرانی، صاحبزادی و ایم پی اے سیما خرم اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فریال تالپور نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی مرحوم نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اس موقع پر، رکنِ سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھیں۔