بنگلہ دیش نے بھارت میں اپنے ججوں و عدالتی افسروں کیلئے تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا

ڈھاکہ (آن لائن)بنگلا دیش نے بھارت میں اپنیججوں اور عدالتی افسران کے لیے ہونے والا تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی سیشن فروری میں شیڈول تھا جس میں 50 بنگلا دیشی ججوں اور عدالتی افسران نے شرکت کرنی تھی۔اس تربیتی پروگرام کے اخراجات بھارت نے ادا کرنے تھے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر تربیتی سیشن میں شرکت منسوخ کی ہے۔