بنگلہ دیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ تباہ، 19 افراد ہلاک

تربیتی طیارہ  کالج اور سکول کیمپس پر گر کر تباہ ہوا ‘ عبوری حکومت کے سربراہ کا اظہار افسوس
ڈھاکا(آئی این پی )بنگلادیش میں ایئرفورس کا تربیتی طیارہ ایف 7 گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی۔بنگلہ دیشی حکام کے مطباق جھلس کر زخمی ہونے والے 50 سے زیادہ افراد اسپتال میں ہیں، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ایئرفورس کا تربیتی طیارہ   پیر کی  دوپہر کالج اور اسکول کیمپس پر گر کر تباہ ہوا تھا۔بنگلہ دیش عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔