ڈھاکہ (آ ئی این پی )بنگلہ دیش نے چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ۔ اب انڈین اکنامک زون کی جگہ یہاں دفاعی صنعتی پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین چوہدری عاشق محمود بن ہارون نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فیصلہ کو ڈھاکہ میں چیف ایڈوائزر محمد یونس کے دفتر میں بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔