شام: ترک دھڑوں اور فورسز میں جھڑپیں، 100 افرادہلاک

زیادہ ہلاکتیں منبج کے علاقے اور تشرین ڈیم میں ہوئیں:سیریئن آبزرویٹری فارہیومن رائٹس
 دمشق(آئی این پی )شمالی شام میں ترک دھڑوں اور شامی ڈیموکریٹ فورسز میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔سیریئن آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کے مطابق جھڑپوں میں مزید 100 افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں 85 ایس ڈی ایف اور 15 ترک دھڑوں کے افراد شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے  زیادہ ہلاکتیں منبج کے علاقے اور تشرین ڈیم میں جھڑپوں کے دوران ہوئیں۔