مقصد مسلح افواج کے تنظیمی ڈھانچے میں استحکام حاصل کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کرنا ہے،ابوالقصرہ
دمشق(یواین پی)شام کے وزیر دفاع مرہف ابو قصرہ نے کہا ہے کہ مختلف عسکری گروپوں کی شامی فوج میں شمولیت کے لیے تمام دھڑوں پر مشتمل اجلاس جاری جس کا مقصد انہیں باقاعدہ طور پر شام کی نئی فوج میں شامل کیا جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابو القصرہ نے کہا کہ مسلح افواج کی تنظیم نو اور شامی عرب فوج کو منظم کرنے کے لیے جنرل کمان کی ہدایات کے تحت ہم نے فوجی دھڑوں کے ساتھ سیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وزارت دفاع میں ان کی شمولیت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ان اجلاسوں کا مقصد مسلح افواج کے تنظیمی ڈھانچے میں استحکام حاصل کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کرنا ہے۔