فیصل آباد تاندلیانوالہ میں آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک جام

فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد تاندلیانوالہ جلہ چوک کے قریب آئل ٹینکر اچانک الٹ گیا، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ذرائع کے مطابق حادثے کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پنجاب پولیس، پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا