اسلام آباد (آئی این پی)چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پراجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ اجلاس میں عوامی انصاف کی رسائی کو وسیع کرنے کے منصوبے پرتبادلہ خیال کیاگیا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے آغاز پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے شرکا کا خیر مقدم کیا ، اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر غور کیا گیا ، عدالتی عمل کوڈیجیٹل بنانیپرزور دیا گیا اور عوامی انصاف کی رسائی کو وسیع کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں عدالتی شفافیت اور تیز انصاف اصلاحات کے بنیادی اہداف مقرر کئے گئے جبکہ کیسز کے التوا کم کرنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عدالتی اصلاحات اجلاس میں عوام سے تجاویز لینے کیلئے "آن لائن فیڈبیک فارم" کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ عدلیہ کے وقار کو ورلڈ جسٹس انڈیکس میں بحال کرنے کی کوشش کرنے پر زور دیا گیا ۔آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر پیشرفت کے بارے میں بتایا ۔