آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی موخر کردی گئی
اسلام آباد (آئی این پی)آڈیو لیک کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت، علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا، سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی موخر کردی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔