علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعلی کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد (آئی این پی)عدالت نے سابق وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی۔ عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ نہ ہو سکے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔