بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں 9 فروری کو سماعت کے لیے مقرر

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں 9 فروری کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف درخواستوں کی سماعت 9 فروری کو ہوگی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اس کیس پر سماعت کرے گا، جس میں جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی، جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، جس کے خلاف یہ درخواست سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کی گئی ہے۔