ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کیا کہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، لیکن اب یہ سماعت 27 فروری تک ملتوی ہو گئی ہے۔ وکیل خالد یوسف نے بتایا کہ عدالتی عملے نے فون کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی۔وکیل خالد چوہدری کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل، 10 فروری کو توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی تھی، جس کے بعد سماعت کو 17 فروری تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔