اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی متفرق درخواست کو منظور کرتے ہوئے فوری سماعت کی ہدایت کی۔وکیل خالد یوسف چوہدری نے کیس کے لیے تاریخ دینے کی استدعا کی، جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ میں نے حکم دے دیا ہے، آفس کیس کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دے گا۔یہ درخواستیں توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے لیے دائر کی گئی ہیں۔