توشہ خانہ ٹو کیس: 8 گواہوں کی شہادت ریکارڈ، سماعت 10 فروری تک ملتوی

توشہ خانہ ٹو کیس: 8 گواہوں کی شہادت ریکارڈ، سماعت 10 فروری تک ملتوی

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 8 گواہوں کی شہادت ریکارڈ کی گئی ہے۔

کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی زیرِ صدارت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ دونوں ملزمان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی نے استغاثہ کے دو گواہوں، محمد فہیم اور عمر صدیق، پر جرح مکمل کی۔اس کے علاوہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے بھی مقدمے میں شامل 3 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی۔ مجموعی طور پر 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی، جبکہ 7 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔آئندہ سماعت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل 8 ویں گواہ پر جرح کریں گے۔ اس کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔